پرتگال موٹو جی پی ریس کا ٹائٹل فرانس کے فابیو کے نام

پرتگال موٹو جی پی ریس کا ٹائٹل فرانس کے فابیو کے نام ۔  سنسنی خیز ریس میں تیز رفتاری کے باعث کچھ موٹر سائیکلسٹ حادثے کا شکار بھی ہو گئے۔

پرتگال میں موٹو جی پی ریس کا فیصلہ کن روز فرانسیسی ریسر کے نام رہا۔ معروف موٹر سائیکلسٹ جیت کیلئے پر جوش نظر آئے۔ سب نے ایک دوسرے پر سبقت کیلئے خوب مہارت دکھائی ۔ پرتگال، سپین اور امریکا کے رائیڈرتیز رفتاری  کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے ۔ فرانس کے فابیو کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا۔ انہوں نے فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔