بھارت میں کورونا کا قہر، دہلی میں لاک ڈاؤن

بھارت میں کورونا   کا قہر، دہلی میں لاک ڈاؤن  لگا دیا گیا۔ایک روز میں کورونا کے پونے تین لاکھ  ریکارڈنئے کیس سامنے آگئے۔  منموہن سنگھ بھی کورونا کا شکارہوگئے۔۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق دہلی میں  مکمل لاک ڈاون نافذ کردیاگیا۔برطانیہ نے بھارت کو کوویڈ ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔برطانوی وزیراعظم نے بھارتی دورہ بھی منسوخ کردیا۔بھارت میں کنبھ   کا میلہ  ڈراؤنا خواب بن گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی میلے کی وجہ سے کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں ۔

دہلی کےاسپتال کورونا مریضوں سےبھرگئے ہیں ۔ احمدآباد کے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی۔ اسپتال    کے باہرایمبولینسیز کی لمبی قطاریں دیکھنےمیں آئیں ۔  آکسیجن  کی بھی قلت ہوگئی۔

SuperLead