برطانوی قوم نے شہزادہ فلپ کو الوداع کہہ دیا

  برطانوی قوم نے شہزادہ فلپ کو  الوداع  کہہ دیا ، فلپ کا تابوت ان کی ڈیزائن کی گئی خصوصی گاڑی پر سینٹ  جارج چیپل لے جایا گیا ۔ یہ گاڑی فلپ نے اپنی نگرانی میں تیار کرائی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق برطانوی قوم اور  ملکہ نے اپنے محبوب شہزادے کو الوداع کہہ دیا ۔  شاہی خاندان کے اہم افراد تابوت کے پیچھے چیپل پہنچے ۔ آخری رسومات سے پہلے برطانیہ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔شہزادہ فلپ کا تابوب ونڈسر کاسل سے  ان کی خصوصی ڈیزائن کی گئی لینڈ روور پر کاسل سے سینٹ جارج چیپل پہنچایا گیا۔   تابوت شاہی گھڑ سوار دستے نے لینڈ روور پر رکھا ۔

دعائیہ تقریب کے موقع پر ڈیوک آف ایڈنبرا کے ذاتی طور پر منتخب کردہ شاہی نشانات، برطانیہ اور دولت مشترکہ کی طرف سے دیئے گئے  اعزازات  بھی  چرچ میں رکھے گئے ۔ تابوت کو  سینٹ جارج چیپل  لے جایا گیا تو اس دوران شاہی گھڑ سوار دستے نے ونڈزر کاسل کے  مشرقی باغ سے توپوں کی سلامی دی ۔ شہزادہ فلپ جنگ عظیم دوم میں برطانوی فوج کے ہیرو تھے اسی مناسبت سے ان کی آخری رسومات میں فوجی رنگ نمایاں تھا ۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے عوام کو ونڈار کاسل اور دیگر شاہی رہائش گاہوں سے دور رکھا گیا۔