پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے تیار بیٹھی انگلش ٹیم پر وائرس کا حملہ ، سب قرنطینہ منتقل ، نئی ٹیم تیار

وقت اشاعت :7جولائی2021

سپر لیڈ نیوز، لندن ۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے تیار بیٹھی انگلش ٹیم پر وائرس کا حملہ ، سب قرنطینہ منتقل ، نئی ٹیم تیار  ہو گئی ، سکواڈ کا اعلان بھی ہوگیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے تیار بیٹھی انگلش ٹیم پر وائرس کا حملہ   ہوگیا۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں  میں تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں ۔  کورونا مثبت آنے والے قرنطینہ کریں گے  ۔

باقی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا  گیا۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریزکےلیے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اٹھارہ رکنی اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے ۔ بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ کھیل متاثر نہیں ہوگا۔

نئی ٹیم میں زیادہ تر ٹی ٹوینٹی کے کھلاڑی ہیں ۔ ادھر  ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ ڈربی سے کارڈِف  پہنچ گیا۔ اس سے پہلے  ڈربی میں آخری روز بھی شاہینوں نےخوب ٹریننگ کی۔