مریم نواز نے ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ مریم نواز نے ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی، میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم نے طویل جدوجہد کی ہے ، کیا ہم پاگل ہیں ڈیل کرلیں ؟

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ  کسی صورت ڈیل نہیں ہو سکتی ۔ ہم نے طویل جدوجہد کی ہے ۔  الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کر کے بھی آپ ہار جاتے ہیں۔ عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں۔  اگر آزاد کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوئے تو نون لیگ کلین سویپ کرے گی ۔

ماضی میں بھی ہمارا راستہ روکا گیا۔ ن لیگ عوام کی مقبول ترین جماعت ہے ۔ ہماری جماعت میں کوئی اختلاف نہیں جبکہ پی ٹی آئی میں   سب گتھم گتھا ہیں ۔ نواز شریف نے آزاد کشمیر کے الیکشن کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے، میں الیکشن تیاریوں میں مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی  حکومت جانے والی ہے ۔ یہ جب بھی جائے گی دوبارہ یہ لوگ کبھی واپس نہیں آئیں گے ۔