بورس جانسن لندن میں یہودیوں کے خلاف احتجاج پر برا مان گئے

سپر لیڈ نیوز،واشنگٹن ڈی سی ۔ بورس جانسن لندن میں یہودیوں کے خلاف احتجاج پر برا مان گئے ،اپنے ہی شہریوں کو کھری کھری سنا دیں ۔ کہتے ہیں برطانیہ میں یہودی مخالف  احتجاج نہیں چلنے دیں گے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق شمالی لندن میں یہودیوں کے رہائشی علاقے میں فلسطینیوں کی حمایت میں کار ریلی نکالی گئی ۔ اس ریلی کی قیادت مقامی مسلم رہنماؤں نے کی جبکہ مقامی شہری بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے ۔ یہ ریلی یہودی شہریوں کے گھروں کے پاس سے گزری ۔ میڈیا رپورٹس کے بعد  برطانوی وزیراعظم ناراض ہو گئے ۔  اسرائیل کی کھلے عام حمایت کرنےلگے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ  برطانوی معاشرے میں یہودی مخالف جذبات کی کوئی جگہ نہیں۔ برطانیہ میں رہنے والے یہودیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ جس طرح کی شرمناک نسل پرستی کا مظاہرہ کیا گیا ایسا دوبارہ  نہیں ہونا چاہیے ۔