عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں ، ان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ، مریم نواز

وقت اشاعت :24ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں ، ان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ، مریم نواز  نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے مہنگائی تو سمجھ لیں وزیراعظم چور ہے ۔ اب کون ہے چور ؟  عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے ۔ وزیراعظم کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ۔ دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف آپ کا ذاتی یا خاندانی مال نہیں ۔ جواب تو دینا ہوگا۔  چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا ردعمل دیں گے۔ حکومت چاہتی  ہے نیب  چیئرمین کے تقرر کے لئے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور وزرا کے بھائیوں کو نوازا جائے ۔ان کے ہر کام کا راستہ روکیں گے ۔ عوام آج بھی ن لیگ کا وقت یاد کررہے ہیں۔ اگلی حکومت ہماری ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولے نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جھانسا دے کر دھاندلی کا پروگرام بنا رکھا ہے ۔ ان کو اس مرتبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔