پاکستانی ٹیم گھربھیج دیں گے،کیوی کرکٹ بورڈکی دھمکی

وقت اشاعت:27نومبر

پاکستانی ٹیم گھربھیج دیں گے،کیوی کرکٹ بورڈکی دھمکی نے کرکٹ کے شائقین کو مایوس کر دیا۔ پی سی بی کا کھلاڑیوں سے ہنگامی رابطہ بھی ہوا۔

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو کورونا  ہو گیا ۔ نیوزی لینڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی ویڈیو پی سی بی کو بھیج دی۔ اس کے ساتھ وارننگ بھی جاری کردی کہ اگر کوئی اور خلاف ورزی ہوئی تو سیریز منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سخت پروٹوکول بنائے گئے تھے ، لیکن پاکستانی کھلاڑی ماسک اتار کر کمرے میں کھانا وصول کرتے تھے۔  بعض کھلاڑیوں نے کمروں کا دروازہ کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو کی۔ شواہد پاکستان کرکٹ بورڈ کو  موصول ہونے کے بعد بورڈ نے فوری طور پر پاکستانی ٹیم سے رابطہ کیا ۔۔ اور واضح کر دیا کہ ایس او پیز کا خیال کریں ورنہ ٹیم کو واپس آنا پڑ جائے گا ۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے بھی وارننگ جاری کر دی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کورونا فری ملک بن چکا ہے جبکہ چھ پاکستانی کھلاڑیوں میں وائرس کے بعد  نیوزی لینڈ کے میڈیا  میں تبصروں کی بھرمار ہوگئی ہے ۔ پاکستانی ٹیم گھربھیج دیںگے،کیوی کرکٹ بورڈکی دھمکی کے بعد سیریزپر بے یقینی کے بادل بھی منڈلا رہےہیں جس سے کرکٹ کے شائقین افسردہ ہیں ۔