ماسٹربلاسٹرکیویزکوٹھکانےلگانےکےلئے پرعزم

وقت اشاعت :21 نومبر

ماسٹربلاسٹرکیویزکوٹھکانےلگانےکےلئے پرعزم ہیں ۔ رنز مشین بابر اعظم نے دورہ نیوزی کو لینڈ کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔ مشکل حالات کے باوجود جیت کا دعویٰ کر دیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو رہی ہے ۔اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ اچھا رہا ہے ۔تیز وکٹوں میں کھیلنے کا تجربہ ہے ۔ امید ہے پرفارمنس اچھی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ رنز میں نے اکیلے نہیں کرنے ۔ پوری ٹیم میدان میں اترے گی ۔ جیت کےلئے جارہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ سےپہلے بیک ٹو بیک سیریز کھیل چکے ہیں ۔ پی ایس ایل کا بھی بہت تجربہ ملا ۔ اس لئے کہہ سکتےہیں کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ یوں ماسٹربلاسٹرکیویزکوٹھکانےلگانےکےلئے پرعزم ہیں ۔ اب دیکھنا ہے کہ ٹیم پاکستان کیسی پرفارمنس دیتی ہے ۔دوسری جانب مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کے مطابق ٹیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ حیدر علی جیسے کھلاڑی نے اپنے آپ کو پی ایس ایل میں کامیاب کھلاڑی ثابت کیا ہے۔ سینئرز کےساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہےہیں ۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے ہی مشکل رہی ہیں مگر موجودہ ٹیم بہتر ٹیکنیک سے کھیلے گی۔