کینگروز پھر ایشز کی ٹرافی لے اڑے ، انگلینڈ کو چار صفر سے بدترین شکست

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ہوبارٹ ۔ کینگروز پھر ایشز کی ٹرافی لے اڑے ، انگلینڈ کو چار صفر سے بدترین شکست  ہو گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلیا نے ایشز سیریز چار صفر سے اپنے نام کرلی ۔ پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کو 271 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن کینگروز نے انگلش ٹیم کو صرف 124 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ ہوبارٹ ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پیٹ کمنز، سٹیو بولانڈ اور کیمرون گرین نے آسٹریلیا کی طرف سے تین تین شکار کیے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ انگلینڈ کے مارک ووڈ نے 6 شکار کیے تھے۔ انگلینڈ کی ٹیم صرف چوتھے میچ میں شکست سے بچنے میں کامیاب ہوئی جبکہ کینگروز چوتھے میچ میں ایک وکٹ کے فرق سے جیت سے محروم رہنے کے باعث وائٹ واش کرنے میں ناکام رہے۔