لاہور قلندرز کے راشد خان اچانک افغانستان واپس کیوں چلے گئے ؟

لاہور قلندرز کے   راشد خان اچانک افغانستان واپس  کیوں چلے گئے ؟ پی ایس ایل کے دو میچز کے بعد ہی راشد خان کی واپسی سے شائقین کرکٹ مایوس ہوگئے ۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی راشد خان نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور دونوں میچز میں جیت میں کردار ادا کیا۔

منگل کے روز ان کے واپس جانے کی اطلاعات سامنے آئیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پیغا م میں کہا کہ پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جارہا ہوں کیونکہ افغانستان کےلئے قومی فرائض کی انجام دہی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اور تمام مداحوں کا شاندار تعاون اور محبت پر شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم دورہ زمبابوے کےلئے روانہ ہو رہی ہے۔ راشد خان اپنی ٹیم کے ساتھ ہی روانہ ہوں گے