ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت ، خلائی مخلوق سبق سیکھے ، مریم نواز

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت ، خلائی مخلوق سبق سیکھے ، مریم نواز  نے پریس کانفرنس میں  دھاندلی اور عملے کے غائب ہونے کے ویڈیو ثبوت پیش کر دیئے ۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز  حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اس مرتبہ  الیکشن  عملے کو ہی اٹھا لیا گیا۔۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس لینے پر خوشگوار حیرت ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق  ساری رات رابطے کئے جاتے رہے ۔ الیکشن کمیشن کو بھی نہیں معلوم  کہ عملے کو کس نے اغوا کیا ۔ ڈسکہ میں کئی گھنٹے تک  پولنگ بند رکھی گئی ۔ سرکاری افسر ٹھپے لگاتے پکڑے گئے ۔اب انصاف کےلئے حکومت  میرا دوسرا روپ دیکھے گی ۔ ان کو سکون کا سانس نہیں لینے دیں گے  ۔سلیکٹڈ ٹولے کو اپنی بدترین شکست کا اندازہ ہی نہیں تھا۔

ان کے کیمپس شروع سے ہی خالی پڑے تھے۔ ہمارے ووٹر نکلے تو انہوں نے فائرنگ کروا کر خوف و ہراس پھیلا دیا ۔