آسٹریلوی سٹار ایلشے بارٹی نے ومبلڈن ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

وقت اشاعت :11جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ آسٹریلوی سٹار ایلشے بارٹی نے ومبلڈن ویمنز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے فائنل میں چیک کھلاڑی کو پچھاڑ دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر ایلشے بارٹی نے ومبلڈن ٹینس ویمنز سنگل آسانی سے جیت لیا ہے ۔ انہوں نے فائنل میں چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکوا کو شکست دیکر  ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لندن میں ہونے والے فائنل میں ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے چیک ری پبلک کی  کھلاڑی کے خلاف پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں پلسکوا نے شاندار کم بیک  کیا اور مقابلہ 6-6 سے برابر کیا پھر ٹائی بریک پر بارٹی کو 4-7 سےہرایا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی نے  حریف کو آؤٹ کلاس کر دیا۔