پی ایس ایل میں شائقین کو محدود تعداد میں داخلے کی اجازت دینے پر غور

پی ایس ایل   میں شائقین کو محدود تعداد میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے این سی او سی سے رابطہ کر کے اجازت طلب کر لی ۔

پی ایس ایل شائقین کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی ۔ اس مرتبہ شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل سکتی ہے ۔

اجازت ملنے کی صورت میں مداح کورونا پالیسی کے مطابق سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔پی سی بی نے این سی او سی کو شائقین نہ ہونے کی صورت میں تحفظات سے بھی آگاہ کیا ہے ۔ بورڈ نے شائقین کی غیر موجودگی میں ایونٹ کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مداحوں کے بغیر پی ایس  ایل  ادھورا ہے۔ مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہوگا جس سے مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ پی سی بی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اس مرتبہ پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں شیڈول  ہیں ۔ میگا ایونٹ بیس فروری سے بائیس مارچ تک کھیلا جائے گا۔