پاکستان میں سائینوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

پاکستان میں  سائینوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ۔ کورونا کے توڑ کے لئے  چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔

 سائینوفارم نے بذریعہ  این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ  سائینوفارم   ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے۔ ہنگامی اجازت کے بعد حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ویکسین خود خرید کر  عوام میں تقسیم کرے گی یا نجی شعبے کو درآمد کرنے کی اجازت دے گی ۔ اس سے پہلے حکومت پہلے ہی تنقید کی لپیٹ میں ہے ۔ زیادہ تر ممالک ویکسین حاصل کر چکے ہیں لیکن پاکستان ان چند ایک ممالک میں شامل ہے جس نے ابھی تک ویکسین نہیں منگوائی ۔ دوسری جانب ملک بھر  میں کورونا سے مزید46اموات، تعداد 10ہزار 997ہوگئی ہے ۔ پیر کے روز بھی  ایک ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔