ملاعبد الغنی برادر کا اسلام آباد کا ایک اور دورہ ، اہم ملاقاتیں

ملاعبد الغنی برادر کا اسلام آباد کا ایک اور  دورہ ، اہم ملاقاتیں  کیں ۔ اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کرنے کے بعد دوحا روانہ ہو گئے ۔

ملا عبدالغنی برادر دو ماہ میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ۔ حالیہ خفیہ دورے کے دورا ن بھی انہوں نے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔

سپر لیڈ ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کا دورہ  جی ایچ کیو کی دعوت پر ہوا تھا ۔ دورے کے دوران افغان امن عمل  پر بات چیت ہوئی ۔ طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ملا برادر نے  طالبان کا پیغام بھی اعلیٰ  عسکری قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔ بعض شرائط بھی بتائی گئی ہیں ۔

سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان کا اب بھی طالبان پر اثر رسوخ برقرار ہے ۔ ملا عبد الغنی برادر پیغام رسانی کا کردارنبھا رہے ہیں ۔ پاکستان کی تجاویز کو لے کر ملا برادر کابل بھی جائیں گے جہاں وہ طالبان قیادت کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے ۔