چیئر مین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک

وقت اشاعت :26اگست2026

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ چیئر مین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک نے  کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پرویز خٹک  نے کہاہے کہ الیکشن کیلئے جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے ماحول بنایا لیکن چیئر مین پی ٹی آئی نہیں مانے  ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مجرم پارٹی ثابت ہوسکتی ہے جس پر پابندی لگ سکتی ہے، جب کوئی حکومت میں نہیں ہوتا تو کیسز بنتے ہیں نیب اسی لیے بنی ہے،الیکشن فروری میں ہوتے ہوئے نظر آرہےہیں۔ چیئر مین پی ٹی آئی  کیلئے 4 کیسز مسائل کھڑے کرسکتے ہیں، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کیسز میں توشہ خانہ، سائفر، منی لانڈرنگ اور 9 مئی کا کیس شامل ہے۔9 مئی سب سے خطرناک کیس ہے، جو فوجداری  کیس بنتا جارہا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے