ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں حملہ ،چہرے پر زخم آئے

وقت اشاعت :21اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں حملہ ،چہرے پر زخم آئے ، ان کو وہیل چیئر پر دوسرے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکامیں قید پاکستانی قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ ہوا ہے ۔ جیل میں ہی ایک قیدی کی جانب سے انہیں مسلسل  تنگ کرنے کی اطلاعات تھیں جس کے بعد اس نے موقع  پا کر کافی کے کپ میں کوئی گرم مائع چیز ان کے چہرے پر انڈیل دی ۔

حملے میں ڈاکٹر عافیہ کا چہرہ جھلس گیا جس  کے بعد انہیں دوسرے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حملہ آور کو پکڑ کر ایک الگ کوٹھری میں منتقل کر دیا  ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ انکشاف دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے متاثرہ افراد کو معاونت فراہم کرنے والی برطانوی تنظیم کیج نے کیا ہے ۔

ٹیکساس کی جیل میں قید عافیہ صدیقی کے وکلا نے بتایا کہ گرم چیز چہرے پر پھینکنے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی زخمی ہوئیں ۔

عافیہ صدیقی نے وکیل ماروا ایلبیلی کو بتایاکہ شکرہے ان کی آنکھ ضائع نہیں ہوئی ۔