کیا رامونہ الینا ورمن دنیا کی خوبصورت ترین اتھلیٹ ہیں ؟

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کیا رامونہ الینا ورمن دنیا کی خوبصورت ترین اتھلیٹ ہیں ؟رومانیہ میں ان دنوں یہ بحث سوشل میڈیا پر خوب چل رہی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق رومانیہ کی اتھلیٹ  رامونہ الینا ورمن نے اپنے کھیل سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دھوم مچا رکھی ہے ۔ رامونہ کی عمر محض سترہ سال ہے مگر وہ لانگ جمپ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں  میں بھی اپنی  مہارت دکھانے کو بے تاب ہیں ۔حال ہی میں نیشنل مقابلوں میں انہیں خاصی پذیرائی ملی ہے ۔

عالمی درجہ بندی میں تو وہ دور دور تک دکھائی نہیں دیتیں مگر ان کی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے پرستاروں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ حال ہی میں رومانیہ کے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فی الوقت وہ صرف کھیل پر توجہ دینا چاہتی ہیں ۔

رومانیہ کی ہی بائینکا کوسیرو بھی سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز رکھتی ہیں۔ فوٹو کریڈٹ :سپورٹس سٹی رومانیہ

ان کے پرستار بڑھ رہے ہیں ، انہیں اندازہ ہے مگر اولین ترجیح صرف کھیل ہے ۔ رامونہ نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اولمپکس میڈل کے خواب دیکھ رہی  ہیں۔ ملک کا نام روشن کرنا ان کا خواب ہی ہے ۔ اس میں وہ کتنا کامیا ب ہوتی ہیں یہ وقت ہی بتائے گا۔ شادی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ان کے امیدوار ہیں ۔ مگر کھیل سے ان کا جنون ہے ۔