بابر اعظم کا اعزاز، تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر قبضہ جمانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

وقت اشاعت :27جولائی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ بابر اعظم کا اعزاز، تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر قبضہ جمانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ریکارڈ بنانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بابر اعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ  میں ٹاپ تھری پر آنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ۔ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں ۔ آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ  آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا نمبر دوسرا ہے ۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ اس طرح قومی کپتان اب تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ بابر اعظم کی شاندار بلے بازی پر دنیا بھر میں انہیں مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق بابر اعظم عصر حاضر کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں ۔ بعض ماہرین انہیں سچن ٹنڈولکرسے بھی ملا رہے  ہیں ۔