کنٹینر پر میوزک  اذان کے وقت بھی بج رہا تھا، ڈاکٹر اسرار اور خادم رضوی کا پرستار ہوں ، عمران خان کے منہ سے ریاست مدینہ کا لفظ پسند نہیں تھا، مبینہ حملہ آور کا بیان

وقت اشاعت :5نومبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ کنٹینر پر میوزک  اذان کے وقت بھی بج رہا تھا، ڈاکٹر اسرار اور خادم رضوی کا پرستار ہوں ، عمران خان کے منہ سے ریاست مدینہ کا لفظ پسند نہیں تھا، مبینہ حملہ آور کا بیان  سامنے آگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور کا ایک اور بیان سامنے آگیا ہے ۔ ویڈیو بیان  میں مبینہ ملزم نے کہا کہ وہ ڈاکٹر اسرار احمد اور خادم رضوی کا پرستار ہے ۔ عمران خان کے منہ سے ریاست مدینہ کا لفظ پسند نہیں تھا۔ ریاست مدینہ ایک ہی تھی ۔ ملزم نے مزید کہا کہ کنٹینر پر میوزک چل رہا تھا۔ اسی دوران اذان بھی ہورہی تھی مگر میوزک بند نہیں کیا گیا جس پر غصہ آگیا۔

عمران خان نے مذہب کا غلط استعمال کیا۔ گمراہ کن حقائق پیش کئے جبکہ ایک مرتبہ یہ بھی کہا کہ نبی کی طرح میرے پیغام کو سب تک پہنچاؤ۔ ملزم نےکہا کہ وہ صرف عمران خان کو ہی ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا۔ ہدف عمران خان  ہی تھا جس میں ناکامی ہوئی ۔