راولپنڈی ، مدرسے میں طالبہ سے زیادتی ،ملزم مفتی شاہ نوازدھمکیاں دے رہا ہے ، متاثرہ خاندان

وقت اشاعت :31اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ راولپنڈی ، مدرسے میں طالبہ سے زیادتی ،ملزم مفتی شاہ نوازدھمکیاں دے رہا ہے ، متاثرہ خاندان  نے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مدرسے کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے کیس میں نامزد ملزم مفتی شاہ نواز اور معلمہ عشرت حسین  کی عبوری ضمانت میں دو روز کی توسیع کردی گئی ۔  پیرودھائی  کی حدود میں   پیش آنے والے واقعے میں  نامزد ملزم کی  عبوری ضمانت ختم ہوئی جس پر وہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوگئے ۔ مفتی شاہ نواز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا موکل جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانا چاہتا ہے ، اس لئے   عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ۔  متاثرہ لڑکی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی  اور موقف اختیار کیا کہ ملزم تاخیری حربے   استعمال کر رہا ہے ۔ عدالت نے مفتی  شاہ نواز کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع  کا فیصلہ سنا دیا ۔

کیس کے تفتیشی افسر محمد اسلم نے  دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کو بتایا کہ سی پی او راولپنڈی نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ملزم کا بیان جے آئی ٹی کے سامنے ریکارڈ کیا جائے گا۔ طالبہ کے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں ۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد عدالت کو پیش کریں گے ۔ دوسری جانب متاثرہ  طالبہ  کی والدہ نے کہا ہے کہ ملزم با اثر ہے ۔ مفتی شاہ نواز کی سہولت کار ایک خاتون ہے جس نے اس گھناؤنے فعل میں معاونت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اب دھمکیاں مل رہی ہیں کیس واپس لینے کےلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے