ہمت ہے تو کر کے دکھاؤ کوئی سخت سوال۔۔طالبان نے ٹاک شوز کے ضابطے بدل ڈالے

وقت اشاعت :31اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، کابل ۔ ہمت ہے تو  کر کے دکھاؤ کوئی سخت سوال۔۔طالبان نے ٹاک شوز کے ضابطے بدل ڈالے ،   براڈکاسٹ تاریخ کا انوکھا ترین ٹی وی انٹرویو سامنے آگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  طالبان کمانڈر نے سٹوڈیوز میں مسلح افراد کھڑے کر کے انٹرویو دیا۔  افغان ٹی وی کا اینکر بندوقوں کے سائے میں خوفزدہ اور سہما نظر آیا۔  سیاسی مباحثے کے اس پروگرام میں اینکر کو  طالبان کے حق میں بیان پر مجبور کیا گیا۔وہ نہ تو مرضی سے سوال کر سکا اور نہ ہی کسی جواب  پراعتراض کر سکا۔ گن پوائنٹ پر انوکھے ٹاک شو دنیا بھر میں وائرل ہو گیا۔  ماضی میں تیز طرار سوال کرنے والے اینکر نے پروگرام کے اختتام پر کہا کہ   طالبان ملک میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا ایجنڈا  پر امن ہے لوگوں کو ان کی حمایت کرنی چاہیے ۔