لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارسابق حکومتیں ہیں ، شبلی فراز

وفاق نے بدترین لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری سابق حکومتوں پر ڈال دی ۔ شبلی فراز  نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت بحران سے نمٹنے کے لئے دن رات ایک کر رہی ہے ۔ مگر  ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی ۔

کسی بھی حکومت نے ترسیلی نظام پر توجہ ہی نہیں ۔  عوام کو اندھیروں میں لے جانے والے سابق حکمران ہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب ایسا ممکن نہیں کہ آج بات کریں تو کل بجلی سستی ہوجائے گی ۔

وزیراطلاعات نے الزام لگایا کہ  ن لیگ کی حکومت نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے پلانٹس لگائے  تھے ۔

بجلی گھر لگانے سے  پہلے تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ ترسیلی نظام پر فوکس ضروری ہے مگر ن لیگ نے ترسیل پر کوئی بھی توجہ نہیں  دی جس پرافسو س ہی کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کی سمت درست ہے ۔ آئندہ آنے والے دنوں میں حالات مزید بہتر ہونگے