عامر لیاقت کی 18سالہ تیسری بیوی کون ہیں ؟

وقت اشاعت :11فروری2022

دی سپرلیڈڈاٹ کام، کراچی ۔ عامرلیاقت حسین کی تیسری سیدہ سے شادی ، مگر کیا دانیا شاہ حقیقت میں سید گھرانے سے ہیں ؟ اہم حقائق سامنے آگئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عامرلیاقت حسین نے 18سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔عامرلیاقت کی ٹک ٹاکر اہلیہ دانیا شاہ کا تعلق لودھراں سے ہے ۔ اس سے پہلے عامر لیاقت سیدہ بشریٰ کو بیاہ کر لائے مگر کچھ سال بعد طلاق دے دی ۔ انہوں نےد وسری شادی سیدہ طوبیٰ  سے کی مگر انہیں بھی دو روز قبل طلاق دے کر رخصت کر دیا ۔ اب انہوں نے تیسری شادی دانیا شاہ سے کی ہے جو ایک ٹک ٹاکر ہیں۔

دونوں کی ملاقات کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی کی سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں ۔ جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین نے خود شادی کا اعلان کیا اورکہا کہ ان کی تیسری بیگم کی عمر اٹھارہ سال ہے  اور ان کا تعلق لودھراں سے ہے۔ دوسری جانب دانیا شاہ کے نانا نے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کا تعلق  سادات گھرانے سے نہیں ۔ دانیا اچھی بچی ہیں اور بہت لاڈ پیار سے پلی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ نواسی کی شادی پر بہت خوش ہیں ۔ ادھر عامرلیاقت حسین  نے ٹویٹ میں کہا وزیراعظم عمران خان نے انہیں فون کرکے  شادی پرمبارکباددی ۔مزید لکھا میری تیسری شادی کیا ہوئی،گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی ۔ افواہوں،بدگمانیوں،غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں،یہ سوچ کرتڑپ رہے ہیں۔