بلاول کےاندرون سندھ کےطوفانی دورے

بلاول کےاندرون سندھ کےطوفانی دورے  ۔ جیالوں سے ملے ، مسائل سنے ، بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی خیریت دریافت کی ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کارکنوں کے جھرمٹ میں میر پور خاص پہنچے ۔ پارٹی چیئرمین کو دیکھ کر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور بلاول بھٹو کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ 

یہ بھی پڑھیئے:وفاق کےاعلان کردہ پیکیج میں800ارب کے منصوبے ہمارے ہیں، بلاول

بلاول نے کارکنوں سے ہاتھ ملایا اور ان میں گھل مل گئے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

انہوں نے  اپنی تقاریرمیں وفاق کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھا ۔ بلاول نے کہا کہ وفاق کی غیر سنجیدگی سب کےسامنے ہے ۔ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ مارا جارہاہے ۔

اتنی آسانی سے وفاق کو وسائل پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ بلاول نے مزید کہا کہ نا اہل حکومت نے عوام کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں ۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

ہر نیا دن تباہی کی داستان سنا رہا ہے ۔ بارشوں کے بعد حکومت نے سیاسی بیان بازی کو ترجیح دی۔ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکیج عوام کا حق ہے ۔ لیکن اس میں تمام منصوبے سندھ حکومت کے شروع کردہ ہیں ۔