کراچی پیکیج میں800ارب کےمنصوبے ہمارےاعلان کردہ ہیں،بلاول

کراچی پیکیج میں800ارب کےمنصوبے ہمارےاعلان کردہ ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے اعلان کردہ پیکیج میں سندھ حکومت کے اعلان کردہ پیکیج کی تفصیلات بتا دیں۔

بلاول بھٹو نےضلع کیماڑی کے سب ڈویژن ماڑی پور میں کارکنوں سے خطاب کیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

کارکنوں سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ منصوبوں میں سندھ حکومت کے اعلان کردہ منصوبے 800ارب کے ہیں ۔ یعنی وفاق کراچی کے لئے تین سو ارب روپے فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہمیں اپنا حق لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے :نوازشریف فوری واپس نہیں آئیں گے ، ن لیگ کا اعلان

صوبے کے عوام این ایف سی ایوارڈ کے مسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کبھی نہیں ہونے دیں گے ۔ سندھ حکومت اس سلسلے میں وفاق پر دباؤ بڑھاتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کبھی صوبے کے مسائل پرتوجہ نہیں دی ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بارش کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے ۔ کوئی بھی صوبائی حکومت اس قدر بڑی آفت سے اکیلی نہیں نمٹ سکتی ۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ سندھ حکومت کا ساتھ دے اور ترقی کے عمل میں شامل ہو ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے ۔ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بدقسمتی سے وفاقی حکومت کا رویہ درست نہیں رہا۔ ہر معاملے میں سیاست چمکائی گئی ۔یہاں تک کے درست کاموں میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی ۔

بلاول نے اس موقع پر اپنی حکومت کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ جب سیلاب آیا تھا تووفاق میں موجود پیپلز پارٹی کی حکومت نےصوبوں کی مدد کے لئے دن رات ایک کیا تھا۔ بلاول نے اب بھی اسی جذبےکے فروغ پر زور دیا۔

One thought on “کراچی پیکیج میں800ارب کےمنصوبے ہمارےاعلان کردہ ہیں،بلاول

Comments are closed.