ایرن ہالینڈ کی قومی لباس میں دھوم ، ٹرک آرٹ کمنٹری باکس کے سامنے تصاویر وائرل

وقت اشاعت :11فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ایرن ہالینڈ کی قومی لباس میں دھوم ، ٹرک آرٹ کمنٹری باکس کے سامنے تصاویر وائرل  ہو گئیں۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں مقابلے جاری ہیں جبکہ کمنٹیٹر ایرن ہالینڈ کا منفرد لباس اور انداز مرکز نگاہ بن گیا ہے ۔ جمعرات کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران انہوں نے ٹرک آرٹ کمنٹری باکس کے سامنے تصاویر اتروا کر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے خوبصورت ترین کمنٹری بکس ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ  میں لاہور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ ان کے ٹویٹ کرتے ہی پاکستانی شائقین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ بعض صارفین نے ان کے لباس کی بے حد تعریف کی جبکہ بعض انہیں پاکستان میں ہی مستقل رہائش اختیار کرنے کے مشورے دیتا رہا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ملکی ثقافت کواجاگر کرتےہوئے اس مرتبہ قذافی سٹیڈیم میں خصوصی کمنٹری بکس تیار کروایا ہے جس کی تھیم ٹرک آرٹ سے لی گئی ہے ۔