کوروناتحریک لبیک کےپروانوں کوکچھ نہیں کہتا،کارکنوں کی رائے

وقت اشاعت:21نومبرhttps://thesuperlead.com

کوروناتحریک لبیک کےپروانوں کوکچھ نہیں کہتا،کارکنوں کی رائے کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرنا اتنا اہم نہیں جتنا بابا جی کے جنازے میں شرکت اہم ہے ۔

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا سفر آخرت لاہور کی تاریخ کا بڑا اجتماع بن گیا۔ مینارپاکستان گراؤنڈ میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔ مرحوم کے صاحبزادے سعد رضوی نے نمازجنازہ پڑھائی۔ جنازے کی تعداد کے بارے میں مختلف آرا سامنے آگئیں ۔

سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں ڈھائی سے تین لاکھ افراد شامل ہوئے ۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق تعداد چار  لاکھ کے قریب تھی ۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے عہدیداروں کے مطابق جنازے میں دس لاکھ  افراد شریک ہوئے ۔

علامہ خادم رضوی کی تدفین مدرسہ ابوذرغفاری میں کر دی گئی ہے جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات رہے ۔یہ مدرسہ خادم رضوی نے لاہور کے علاقے ملتان روڈ گرینڈ بیٹری سٹاپ پر قائم کیا تھا۔  علامہ سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیر مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں تحریک لبیک کےکارکنوں کی پولیس سےجھڑپیں،شہرمفلوج

دوسری جانب   سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں کارکنوں نے کہا کہ وہ دور دراز کے علاقوں  سے جنازے میں شرکت کے لئے آئے ہیں ۔ بعض کارکنوں نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کئی ایسے کارکن بھی دیکھے گئے جو مسلسل روتے رہے ۔

سپر لیڈ  سے گفتگو میں ایک کارکن نے  کورونا ایس او پیز کی جانب توجہ مبذول کرانے کے سوال کے  جواب میں کہا کہ کورونا جیسا وائرس لبیک کے کارکنوں کوکچھ نہیں کہتا۔ اس موقع پر موجود ایک باریش کارکن نے کہا کہ ماسک پہننے سے نماز جنازہ نہیں ہوتی ۔ ماسک اتارنا مجبوری ہے ۔

One thought on “کوروناتحریک لبیک کےپروانوں کوکچھ نہیں کہتا،کارکنوں کی رائے

Comments are closed.