افغانستان میں طالبان سدھرگئے،داعش والے بڑاخطرہ بن گئے

وقت اشاعت:21 نومبر

افغانستان میں طالبان سدھرگئے،داعش والے بڑاخطرہ بن گئے ۔افغان دارالحکومت کابل کی فضاء صبح سویرے راکٹ حملوں سے گونج اٹھی۔۔23راکٹ حملوں کے نتیجے میں 13افراد مارے گئے ۔

افغانستان میں امن کا خواب پاش پاش ہوگیا۔دارالحکومت کابل  پرصبح سویرےدو درجن کے لگ بھگ راکٹ  داغ دیے گئے۔راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعددافرادمارےگئےجبکہ تیس سے زائدزخمی ہوگئے۔متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔افغان میڈیا کے مطابق راکٹ کابل کے سخت سکیورٹی والے علاقوں سمیت  شہر کے مختلف حصوں  میں  گرے۔ایک راکٹ کابل میں ایرانی سفارتخانے کی حدود میں بھی گرا۔جس سےسائرن بول پڑے۔

واضح رہے کہ یہ داعش کا تیسرا بڑا حملہ ہے جس سے افغان حکام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ حکام کے مطابق طالبان اب حملے نہیں کر رہے اس لئے داعش بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ افغان سکیورٹی حکام بھی داعش کی بڑھتی کارروائیوں پر پریشان ہیں ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل پر بھی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے اپنی سرزمین دہشت گردی کےلئے استعمال نہ ہونے پر اتفاق کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے امن کے لئے تمام فریقین سے بات چیت کی ضرورت پر زور دیاجبکہ افغان صدر نے طالبان سمیت تمام فریقین کو امن کا راستہ اپنانے کامشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے:القاعدہ کےسربراہ ایمن الظواہری کی موت

امریکا نےافغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال شدید غیرمستحکم قراردیتے ہوئےوہاں  مقیم  اپنے شہریوں کو تنبیہ جاری کردی۔راکٹ حملوں سے ایک گھنٹہ قبل کابل میں دو بم دھماکے بھی ہوئے۔طالبان نےکابل میں ہونیوالوں  حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کردی جبکہ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی۔

One thought on “افغانستان میں طالبان سدھرگئے،داعش والے بڑاخطرہ بن گئے

Comments are closed.