خادم رضوی کےجنازے میں جانےوالی کار کوحادثہ،6دوست ہلاک

وقت اشاعت :21نومبر

خادم رضوی کےجنازے میں جانےوالی کار کوحادثہ،6دوست ہلاک ہو گئے ۔ حادثہ مرید کے کے قریب  پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کار کو کچل ڈالا۔

حادثے میں تمام افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔ چار کی میتیں چمن شاہ قبرستان لائی گئیں دو کو فتومنڈ میں سپرد  خاک کیاگیا۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق گزشتہ رات 6 دوست گاڑی میں سوارخادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے   لاہور جارہے تھے ۔ مریدکے کے قریب تیزرفتارٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی ۔

راولپنڈی میں تحریک لبیک کےکارکنوں کی پولیس سےجھڑپیں،شہرمفلوج

حادثے میں جاں  بحق ہونے والوں میں تین کزن بھی  شامل تھے ۔ وقاص،اسامہ،بدرعلی کزن ،ذیشان،عدیل،اور واصف دوست تھے۔لاشیں آبائی گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد افسوس کے لئے گھروں میں آتی رہی ۔