تحریک لبیک کےسربراہ خادم حسین رضوی کاکوروناسےانتقال

وقت اشاعت:3گھنٹے قبل

تحریک لبیک کےسربراہ خادم حسین رضوی کاکوروناسےانتقال ہو گیا۔ خاندان کے ذرائع کے مطابق وہ کچھ روز سے تیز بخار محسوس کر رہے  تھے ۔ سانس میں تکلیف کی بھی شکایت تھی ۔

خادم حسین رضوی کی موت کی وجہ ممکنہ طور پر کورونا کو قرار دیا گیا ہے ۔ خادم رضوی کے قریبی ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کے روز ان کی طبیعت زیادہ بگڑی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ۔ڈاکٹروں نےانہیں کورونا ٹیسٹ کرانے اور قرنطینہ منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

قریبی ذرائع کےمطابق خادم رضوی کو سانس خراب ہونے پر جمعرات کی شام پھر ہسپتال لے جا یا گیا  مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے  ۔پوسٹمارٹم نہ ہونے کی وجہ سے  ابتدائی طورپر  ان کی موت کی وجہ واضح نہیں  ۔ ان کے اہل خانہ وجہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں ۔ خادم رضوی کا تعلق اٹک سے تھا۔ وہ زیادہ تر لاہور اورراولپنڈی  میں سکونت رکھتے تھے ۔

موت سے تین روز قبل انہوں نے راولپنڈی میں بڑی ریلی کی قیادت کی تھی ۔ تحریک لبیک  کی ریلی فرانس  میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف تھی ۔ اس ریلی نے پرتشدد رنگ اختیار کیا جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور املاک کو نقصان پہنچانے پر کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان ، وزیر مذہبی امور، چودھری شجاعت حسین اور فیاض الحسن چوہان نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے  ۔

One thought on “تحریک لبیک کےسربراہ خادم حسین رضوی کاکوروناسےانتقال

Comments are closed.