بلاول اب اپنی تقریر بدلیں ، ٹیوشن لیں ، مراد سعید

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلاول کی تقریر کے جواب میں  مراد سعید بھی میدان میں اترے اور بلاول کو نشانے پر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کوتقریربدل لینی چاہیے اور ایک ٹیوشن لینی چاہیے ۔ مراد سعید نے کہا کہ  عمران خان کی وجہ سے  کشمیریوں کامقدمہ پوری دنیا میں لڑا جارہاہے ۔

دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے ۔ بھارت بے نقاب ہو رہا ہے ۔ دنیا کے ہر فورم پر عمران خان کی قیادت میں  ٹھوس سفارتکاری جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے ہمیں  لیکچر دینا چاہتےہیں ۔ پہلے ان  لوگوں کو اپنی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ ملک لوٹنے والوں کو کوئی معاف نہیں کرے گا۔