نوازشریف ضمانت پر ہیں یا مفرور ؟

توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت کی کارروائی کالعدم  قرار دینے کے لئے نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران سماعت نواز شریف کے وکلا پیش ہوئے ۔ اس موقع پر عدالت نے وکلا سے استفسارکیا کہ بتایا جائے نوازشریف ضمانت پرہیں یامفرور  ہیں ؟

عدالت نے سابق وزیراعظم کی  ضمانت سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔  عدالت نے قرار دیا کہ نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے،حکومت اورنیب نے بھی عدالت کوکچھ نہ بتایا۔

نواز شریف کی   آٹھ ہفتے کی ضمانت غیرمؤثر ہوچکی،بظاہر  عدالتی  فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہوچکا۔

یہ بھی پڑھیئے :بلاول اٹھارویں ترمیم کی حمایت میں ڈٹ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے۔توشہ خانہ کیس میں   نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے   احتساب عدالت 25اگست کو فیصلہ سنائے گی ۔

اس حوالے سے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمیشہ سے ہی مقدمات کا سامنا کرتی آئی ہے ۔ عمران خان کی حکومت انتقامی کارروائیوں میں سب سے آگے ہے ۔ عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کو جعلی مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے ۔ پھر بھی ن لیگ جواب دے گی ۔