ایک عہدتمام،بیگم شمیم اخترنہ رہیں

وقت اشاعت:22نومبر

ایک عہدتمام،بیگم شمیم اخترنہ رہیں ۔ نواز شریف اور  شہباز شریف کی والدہ  90برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ اپنے  بیٹے  نوازشریف کے فلیٹ میں ہی مقیم تھیں ۔

بیگم شمیم اختر کا انتقال گھر میں ہی ہوا۔ ان کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی تاہم کوئی سنگین بیماری لاحق نہ تھی ۔ نماز جنازہ لندن میں ادا کر دی گئی جس میں خاندان کے صرف تیس افراد نے شرکت کی ۔ لندن میں کورونا ایس او پیز کی وجہ سےبڑا اجتماع نہ ہو سکا۔ میت کو پاکستان لایا جائیگا  مگر ان کے ساتھ کون ہوگا یہ فیصلہ نہیں ہوسکا۔ لاہور میں بھی نمازجنازہ کے بعد خاندانی قبرستان میں سپردخاک کیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں تحریک لبیک کےکارکنوں کی پولیس سےجھڑپیں،شہرمفلوج

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو جیل میں وفات کی اطلاع دی گئی جس کےبعد وہ روتے رہے ۔ مسلم لیگ  ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا  کہ   نمازجنازہ لندن کے بعد لاہور میں بھی اداکی جائیگی   ۔ اس سلسلے میں جاتی امرا میں خاندانی قبرستان میں قبر تیار کر لی گئی ہے جہاں انہیں میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائےگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف اور ان کے بیٹوں کا میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ۔