متحدہ عرب امارات  میں  افغان پناہ گزینوں کا احتجاج ، امریکا روانہ کرنے کا مطالبہ

وقت اشاعت :11فروری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ متحدہ عرب امارات  میں  افغان پناہ گزینوں کا احتجاج ، امریکا روانہ کرنے کا مطالبہ  کر دیا ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق متحدہ عرب امارات  کے کیمپوں میں مقیم  سیکڑوں افغان پناہ گزینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورامریکا بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔

امریکا نے افغانستان سے انخلا کے دوران پچھلے سال ہزاروں افغان شہریوں کو  ملک سے نکالا تھا۔ امریکی حکام کی درخواست پر امارات کی حکومت نے ان افغان شہریوں کو عارضی رہائش مہیا کی تھی۔  ان میں سے سینکڑوں افغان باشندے اماراتی پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں جہاں انہیں باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں۔ ابوظہبی میں افغان شہریوں کے لیے قائم کیمپ میں سیکڑوں مرد و خواتین نے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا جانا چاہتے ہیں ۔ انہیں یہاں قیدیوں کی طرح رکھا گیا ہے ۔ وہ افغانستان بھی واپس نہیں جانا چاہتے ۔ امریکا انہیں کابل سے نکال کر لایا اب انہیں امریکا ہی جانا ہے ۔ احتجاج پر اماراتی پولیس نے درجنوں پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔