امریکیوں نے کبھی افغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں ، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

وقت اشاعت :11فروری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ امریکیوں نے کبھی افغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں ، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ ، افغان عوام کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا۔

دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق چینی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کی تاریخ نہیں معلوم ۔افغانستان کے عوام کبھی کسی غیر ملکی حکمران کو قبول نہیں کر تے ۔ امریکا نے  پاکستان کو ضرورت کے وقت استعما ل کر کے چھوڑ دیا۔ پہلے دن سے افغانستان کے فوجی حل کا مخالف تھا۔ امریکا کے افغانستان میں مقاصد واضح نہیں تھے۔یہی وجہ ہے کہ مشن ادھورا رہ گیا۔ امریکا کی افغان پالیسی درست نہیں ۔ وہاں کے عوام کو بے حال چھوڑنا نا انصافی ہوگی ۔ 

ملکی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے ملک غریب ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں بھی یہی کچھ ہو اہے ۔ طاقتور کو قانون کے کٹہر ے میں نہ لانے والے ملک تباہ ہو جاتےہیں۔ہمارا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ملک کو کرپٹ  افراد سے نجات دلانے کےلیے سیاست میں آیا۔ اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔