زیر زمین آتش فشاں تاحال متحرک ، ٹونگا میں پھر سونامی کا خطرہ ، خوراک اور پینے کے پانی کی قلت

وقت اشاعت :18جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،مانیٹرنگ ڈیسک ، واشنگٹن ڈی سی ۔ زیر زمین آتش فشاں تاحال متحرک ، ٹونگا میں پھر سونامی کا خطرہ ، خوراک اور پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹونگا میں زیرِ سمندر آتش فشاں پہاڑپھر متحرک ہو گیا ہے ۔ ارضیاتی ماہرین کے مطابق آتش فشاں میں زیادہ ہلچل ہوئی تو ایک اور سونامی بڑی تباہی مچا سکتا ہے ۔ یہ آتش فشاں پہاڑ مسلسل راکھ اگل رہا ہے ۔ اس پہاڑ  سے لاوے اور راکھ کا اخراج اندازوں سے کہیں زیادہ ہے ۔ ماہرین اس حوالے سے حتمی رپورٹس کی تیاری میں مصروف ہیں تاہم مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کے باعث   آتش فشاں پر نظر رکھنا ممکن نظر نہیں آرہا۔ سونامی سےہر طرف  پانی ہی پانی  ہے لیکن شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ہیں ۔ زیر زمین پانی کی پائپ لائن متاثر ہوئی ہے ۔ ملک میں خوراک کا بھی بحران جنم لے رہا ہے ۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے تباہی کا جائزہ لینے کیلئے نگران پروازیں  ٹونگا بھیجی ہیں۔ امدادبھجوانے کیلئےبھی  طیارے  سامان لے جارہے ہیں ۔ انسانی مدد کیلئےامریکہ،فرانس اور دیگر ممالک کےساتھ رابطے بھی جاری ہیں ۔