سیاہ فام جارج فلائیڈ کو مارنے والا پولیس افسر مجرم قرار

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ سیاہ فام جارج فلائیڈ کو مارنے والا پولیس افسر مجرم قرار ،امریکی ریاست منی سوٹا کے  سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو بارہ افراد پر مشتمل جیوری نے  قصور وارقرار دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث سابق پولیس اہل کار ڈیرک شاوین کو تین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔ٹرائل تین ہفتے جاری رہا۔ جیوری نے وکلا کے دلائل سنے۔ دو دن تک غور اور وکلا کے دلائل سننے  کے بعد حتمی  فیصلہ آگیا۔

جیوری نے پولیس اہل کار ڈیرک شاوین کو غیر ارادی قتل، اقدام قتل اور جان بوجھ کر کیے گئے قتل کے تمام الزامات کے تحت مجرم قرار دیا۔فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔امریکی صدر نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کو ٹیلی فون  کیااورکہا کہ عدالتی فیصلے سے ہمیں بھی سکون پہنچا ہے۔ امریکامیں ایسے کیسز منظور نہیں ۔ نسلی امتیاز ختم ہونا چاہیے ۔ دوسری جانب فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلیک لائیوز میٹر کے نعرے لگائے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین  جشن منانے  آگئے ۔ بروکلین میں  بھی ریلی نکالی گئی۔