عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے ان کی عدالت پہنچ گئے

وقت اشاعت :30ستمبر2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معذرت کرنے ان کی عدالت پہنچ گئے

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اچانک جوڈیشل مجسٹیٹ زیبا چودھری کی عدالت آگئے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ زیبا چودھری چھٹی پر ہیں ۔ عمران خان نے اس دوران ریڈر کے پاس پہنچے اور کہا کہ زیبا صاحبہ کو بتانا عمران خان آئے تھے آپ  سے معذرت کرنے ۔

انہوں نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ گواہ رہنا کہ میں یہاں آیا تھا اور زیبا چودھری صاحبہ کو بتا دینا کہ اگر ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو عمران خان معذرت کرنے آئے تھے ۔ واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں موقف اپنایا تھا کہ اگر ان کے الفاظ سے خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو خاتون جج سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں ۔