حوثی باغیوں کے ابوظہبی میں دو بڑے حملے ، آئل ٹینکرز نذر آتش، ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون سے کارروائی

وقت اشاعت :18جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ابوظہبی ۔ حوثی باغیوں کے ابوظہبی میں دو بڑے حملے ، آئل ٹینکرز نذر آتش، ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون سے کارروائی  کی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں نے کامیاب حملے کئے ہیں جس سے اماراتی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں ۔ باغیوں نے ابوظہبی کے انڈسٹریل ایریا میں تیل لےجانے والے تین ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔ ان واقعات میں تین افراد جاں بحق،6زخمی ہوگئے۔  عرب میڈیا کے مطابق مرنیوالوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل ہیں ۔دھماکوں کے فوری بعد  یمنی حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ٹینکروں کو نشانہ بنانے کے بعد ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ  کی نئی تعمیراتی سائٹ پر بھی آتشزدگی کا بڑا واقعہ رونما رپورٹ ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں اسے آتشزدگی کا واقعہ قرار دیا گیا تاہم بعد میں حکام نے تخریب کاری کی تصدیق کردی ۔ حکام کے مطابق  تحقیقات میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ دونوں کارروائیاں مبینہ طو رپر ڈرون سے کی گئیں۔