جمال خشوگی قتل، سعودی عرب حمایت سمیٹنے کےلئے سرگرم

جمال خشوگی قتل، سعودی عرب حمایت سمیٹنے کےلئے سرگرم ہو گیا۔   امریکی رپورٹ سامنے آنےکے بعد قطر نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی ۔

امیرِقطر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور انہیں قطری حمایت کا یقین دلایا۔ قطر کے امیر شیخ التمیم نے  ٹیلی فونک گفتگو میں  سعودی  حکومت اور شہریوں کی حمایت کی ۔ان کاکہناتھاکہ قطرسعودی حکومت اور اس کے شہریوں کی حمایت کرتاہے۔ ہر اس چیز کا حامی ہےجس سے سعودی سکیورٹی،استحکام اور خودمختاری مضبوط ہو۔

انہوں نے سعودی استحکام  کوقطر اور گلف کارپوریشن کونسل سسٹم کے استحکام کیلئے بہت  قرار دیا۔امریکا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا۔عرب ممالک اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئےسعودی عرب کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ سعودی عرب اور قطر کے تعلقات تین سال کےاختلافات کے بعد رواں سال جنوری میں بحال ہوئےتھے۔