صفائی کے نظام پر مثالی لاہور شہرکچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگا

صفائی کے نظام پر مثالی لاہور شہرکچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگا ۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرلگنے لگے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ غائب رہنے لگا۔

لاہور میں صفائی   کی صورتحال  ابتر  ہوگئی۔  گلی   کوچےکچرا کنڈی میں بدل گئے۔ چھٹی کے روز  ایل ڈبلیو ایم سی   کاعملہ بھی    کہیں دکھائی  نہ دیا۔ پنجاب کے وزیر میاں اسلم اقبال اور  ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ اسی لڑائی میں انتظامی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے اور شہر سے کوڑا نہ اٹھایا جا سکا۔ ٹاؤن شپ،کوٹ لکھپت، کچا جیل روڈ،مغل پورہ،ساندہ، گلشن راوی،چائنہ سکیم اور  گڑھی شاہو سمیت  مختلف  علاقوں  کاکوئی  پرسان حال نہیں۔  

کوڑا نہ اٹھا نے سے   شہری شدید  پریشانی کا شکار  ہیں۔ کہتےہیں    صفائی  کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے  حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔  دوسری جانب ایل ڈبلیوایم سی حکام  نے دعوی کیاہے کہ کوڑے  کو ٹھکانے لگا نے  کیلئے آپریشن جاری ہے ،جلد   شہر کو صاف کردیا جائے گا