اعصاب شکن مقابلے کے بعد لاہور قلندر کی جیت

اعصاب شکن مقابلے کے بعد لاہور قلندر کی جیت ، کراچی کنگز کو دھول چٹا دی۔ آخری اوور میں 187رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

پی ایس ایل کے بڑے مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ حیران کن طور پر لگاتار 11ویں میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ فخر زمان نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بین ڈنک 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 119 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈیوڈوائزنےاہم موقع پر9گیندوں پر31رنزبناکرقلندرزکی جیت میں  اہم کردارادا کیا۔