مون سون جذباتی ہونے کو ہے ۔۔

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پنجاب کے شہروں میں جھل تھل ایک ہو گیا۔ لاہور کے زیادہ تر علاقوں میں تیز بارش ہونےسے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ خیبرپختونخوا کے متعدد شہر بارشوں کی لپیٹ میں آگئے ۔  پشاور ، چارسدہ ، مردان میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ اسلام آباد،راولپنڈی ، مری  میں بھی بادل جم کر برسے  ۔

اس بارش سے موسم سہانا ہوگیا اور حبس کا وقتی طور پر خاتمہ ہوگیا۔ اسی طرح کراچی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارش متوقع ہے ۔ ڈی جی میٹ نے سپر لیڈ سے گفتگو میں بتایا کہ اس مرتبہ مون سون میں بھی شدت متوقع ہے ۔ 

این ڈی ایم اے اس حوالے سے پہلے ہی سیلاب  کا الرٹ جاری کر چکا ہے ۔ آزاد کشمیر  اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کے باعث لینڈ سلائڈنگ کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔