آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کومیرے پیچھے لگا دیا، فردوس

پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کااعلان سامنے آیا ہے ۔ اس حوالے سے  فردوس شمیم نقوی نے میڈیا  سے گفتگو میں الزام لگایا کہ سندھ میں جوکام ہوتا ہےاس میں سے 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے ۔نیب نے مرادعلی شاہ کو   بلایا  مگر انہوں نے پہلی مرتبہ جانا ہی گوارا نہیں کیا ۔  امتیاز شیخ کیخلاف  بھی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ ہم میں کوئی مسٹر10پرسنٹ نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر چلی بھی گئی تو کبھی  نہیں کہےگی  کہ “مجھےکیوں نکالا”۔حلیم عادل شیخ نے کہا “آنٹی کرپشن” نے اینٹی کرپشن کومیرے پیچھے لگا دیا۔نیب جب بھی بلائےگاپیش ہوجاؤں گا۔ ہر فورم پر انصاف کے لئے جائیں گے ۔ ملکی اداروں پر مکمل اعتماد ہے ۔ سندھ حکومت قانون کی حکمرانی نہیں چاہتی مگر  تحریک انصاف اور ان جماعتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔