پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی آنے لگی

پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں کیسز کی تعداد گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہو رہی ہے تاہم سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کیسز کی شرح میں کمی نہیں آئی ۔

پیر کے روز ملک میں مزید 74 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔یوں  اموات کی مجموعی تعداد5ہزار197 ہو گئی ہے ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں ۔  وائرس کے متاثر افراد کی تعداد 2 لاکھ 48  ہزار 872 تک جا پہنچی ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 86 ہزار 975  کے قریب ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 700 ہو گئی۔