سندھ اسمبلی میں بارش کے معاملے پر تلخی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  کراچی کی بارش کا معاملہ زیر غور آتےہی حکومتی اور اپوزیشن رہنما آمنے سامنے آگئے ۔ نصرت سحر عباسی نے حکومتی کارکردگی پر روایتی تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کراچی ڈوب گیا ہے حکومت کہیں  نظر نہیں آرہی ۔ بتایا جائے کی ایم سی اور بلدیہ کے علاقے کس کے ماتحت ہیں ؟ فنکشنل لیگ کی رہنما نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی الزام دیا ۔

اس دوران حکومتی بنچوں سے  نعرے بازی شروع ہو گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایوان میں روایتی تکرار دیکھنے میں آئی ۔ اس موقع پر نصرت سحر عباسی اور ڈپٹی سپیکر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا آپ کےسوالات   غیر متعلقہ ہیں ۔ آپ سنجیدہ نہیں، تقریر کرنے کے بجائے سوال پوچھیں۔ تکرار کے بعد نصرت سحر عباسی کا مائیک بند کرا دیا گیا۔