پشاور میں سکھوں کے مذہبی تہوار پر روایتی جوش و خروش

پشاور میں سکھوں کے مذہبی تہوار پر روایتی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ۔ پراکاش پورب کا جشن گورودوارا بھائی جوگا سنگھ میں ہوا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق دنیا بھر میں گورو گوبند سنگھ پرکاش پورب مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس ضمن میں پشاور کے گورودوارے میں ہونے والی تقریب کے انتظامات مقامی سطح پر کئے گئے ۔ پربندھک کمیٹی کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں تھا ۔ تقریب میں سکھ کمیونٹی
کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ سکھوں کے دسویں گرو سری گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریبات بھارت ،برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا سمیت کئی ممالک میں منائی گئیں۔