آخری مراحل میں جنریٹرآن، سیریز پاکستان کے نام

آخری مراحل میں جنریٹرآن، سیریز پاکستان کے نام  رہی ۔ پاکستان نے پروٹیز کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی معرکے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔

165 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ کپتان بابر اعظم 44 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فتوحات کی سنچری بھی مکمل کر لی ۔ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر بلے باز بری طرح ناکام ہوئے اور 48 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر ڈیوڈ ملر نے ذمہ داری نبھائی اور پاکستانی بالروں کی خوب درگت بنائی ۔ ملر کی جارحانہ بیٹنگ نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز تک پہنچایا۔

وہ 85 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں پاکستانی اوپنر نے پہلی وکٹ کے لیے 51 رنز بناکرمضبوط بنیاد رکھی تاہم حیدر علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔  محمد رضوان نے 42 رنز کا اضافہ کیا۔ آخری اوورز میں حسن علی اور محمد نواز کی دھواں دار بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلادی۔ حسن علی نے 7 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور چھکا لگاکر پاکستان کو فتح دلائی